Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دوست کی شادی میں شرکت، شردھا کپور کی ڈانس ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور کی اپنی قریبی دوست کی شادی میں شرکت اور ڈانس کرنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر اداکارہ کی وائرل ہونے والی چند ویڈیوز صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں جس میں شردھا کپور کو ہیئر اسٹائلسٹ نکیتا مینن کی شادی کی تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)


ان تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر کافی مقبول ہو چکی ہیں جبکہ ان میں ایک ویڈیو میں شردھا کپور کو ’مجھ سے شادی کرو گی‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کی ان ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے جس میں اداکارہ اپنی دوست کی شادی کی تمام تر تقریبات کو بھرپور انداز میں انجوائے کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ شردھا کپور 2018 کی بلاک بسٹر فلم استری سے اپنے انتہائی متوقع سیکوئل، استری 2 میں اپنے کردار کو دوبارہ پیش کرنے کے لیے تیار ہیں جس میں وہ راج کمار راؤ کے ساتھ نظر آئیں گی۔ امر کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم اگست 2024 میں ریلیز ہونے والی ہے۔