Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ودیا بالن بڑی مشکل میں پھنس گئیں، مداحوں سے اہم درخواست

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن سال 2005 سے ہی بہت سی کامیاب فلموں کا حصہ رہی ہیں۔بھول بھولیا میں یادگار پرفارمنس دینے سے لے کر دی ڈرٹی پکچر میں اثر انگیز کردار ادا کرنے تک، انہوں نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے۔

حال ہی میں معروف اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے مداحوں سے اہم درخواست کی ہے اور ان کے نام سے متعدد اکاؤنٹس چلائے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

Picture courtesy - Vidya Balan Instagram

انہوں نے اپنے پوسٹ میں بتایا کہ مخصوص جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے لوگ ان کے دوستوں اور ساتھیوں تک بھی پہنچنے کی کوشش میں ہیں اگرچہ ان کی ٹیم نے پہلے ہی ان سب کو جعلی پروفائل کی اطلاع دے چکی ہے۔

انہوں نے اپنے پوسٹ میں اپنے تمام مداحوں اور پیروکاروں سے ان تمام اکاؤنٹس کو بلاک کرنے اور رپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔

خیال رہے کہ  اداکارہ نے حال ہی میں اپنی آنے والی فلم ’دو اور دو پیار‘ کا پوسٹر شیئر کیا ہے میں ودیا بالن، سیندھل راما مورتی، الیانا ڈی کروز اور پراتیک گاندھی کو دکھایا گیا ہے۔

 

تصویر میں ودیا کو سیندھل کو گلے لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جب کہ الیانا پراتک پر ٹیک لگائے ہوئے ہیں تاہم شرشا گوہا ٹھاکرتا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 29 مارچ 2024 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔