پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کرلی۔
شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی پر سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد کا رد عمل سامنے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا کا کہنا تھا کہ ’یہ خلع ہے‘، یعنی ثانیہ مرزا نے خود شعیب ملک سے طلاق لی ہے۔
View this post on Instagram
دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ ثانیہ مرزا شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ میل ملاپ سے خوش نہیں تھیں۔
واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔
View this post on Instagram




















