بالی وڈ کے ایک نہیں بلکہ دو خطروں کے کھلاڑیوں اکشے کمار اور ٹائیگر شروف نے اپنی نئی ایکشن فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں’ کا پوسٹر جاری کرکے مداحوں کی بے تابی میں اضافہ کر دیا ہے۔
اکشے کمار نے انسٹاگرام پر اس میگا فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے ناصرف بڑی اسکرین پر ایکشن کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا بلکہ ساتھ ہی اس کے ٹریلر کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا۔
فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں’ کا ٹریلر رواں ماہ 24 جنوری کو ریلیز ہوگا جبکہ فلم عید الفظر پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
View this post on Instagram
علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس میگا ایکشن فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ میں اکشے کمار اور ٹائیگر شراف کے علاوہ اداکارہ سوناکشی سنہا اور پر تھوی راج سوکمارن بھی مرکزی کردار میں نظرآئیں گے۔




















