بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ اب فلموں میں “ولن” کا کردار ادا کروں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ 40 سال کی عمر کو پہنچنے والا انسان 20 سال کی عمر والے جیسا نہیں رہتا۔
انہوں نے کہا کہ تجربے کے ساتھ آپ تبدیل ہوتے ہیں، آپ بڑھتے ہیں اور بطور انسان تبدیل ہو کر سامنے آتے ہیں اور قدرتی طور پر آپ کا انتخاب آپ کی اس تبدیلی سے ظاہر ہوتا ہے اور یہ آپ کے کام میں بھی نظر آتا ہے۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ بلآخر یہ سب کچھ آپکے اپنے اظہار کے لیے ہوتا ہے، میں اس اظہار کو آزادی نہیں کہوں گی بلکہ میں اسے اعتماد کہوں گی۔
اداکارہ کترینہ کیف نے کہا کہ میں نے جتنا بھی کام کیا اور جتنا کروں گی، میں اپنے آپ سے مطمئن رہوں گی۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کترینہ کا کہنا تھا کہ انکی خواہش ہے کہ وہ فلم میں منفی کردار یعنی ولن کا کردار ادا کریں۔
View this post on Instagram




















