بالی وڈ فلم ’اینیمل‘ میں ہیرو رنبیر کپور کو تھپڑ مارنے کے بعد اداکارہ رشمیکا مندانا کیوں روئیں اس حوالے سے اداکارہ نے تفصیل بتا دی۔
رنبیر کپور کی سال 2023 میں سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی یہ فلم ’اینیمل‘ باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی اور اسے شائقین کی جانب سے بےحد پسند بھی کیا گیا۔
اداکار رنبیر کپور اور رشمیکا مندانا مرکزی کردار میں نظر آئے جبکہ اداکار بابی دیول کے علاوہ ترپتی دمری اور دیگرفنکاروں نے بھی اپنی بے مثال اداکاری سے فلم کو چند ہی دنوں میں کامیابی کی منازل طے کروادئے۔
اپنے حالیہ انٹرویومیں اس فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رشمیکا منانا نے بتایاکہ ’رنبیر کپور کو تھپڑ مارنے والے سین کو عکسبند کرنے کے بعد وہ پھوٹ پھوٹ کر روئیں تھی’۔
اداکارہ نے بتایا کہ،’ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا نے انہیں صرف یہ محسوس کرنے کے لیے کہا کہ اگر ایسی صورتِ حال ہو تو محسوس کرو کہ وہ شخص کیسا ہوگا۔؟
View this post on Instagram
انہوں نے بتایا کہ،’اس لمحے میرا دماغ بالکل خالی ہوگیا تھا،اگر کچھ یاد ہے توبس سین کا آغاز اور اختتام۔’
رشمیکا منانا نے بتایا کہ،’اس لمحے وہ اتنا کھو گئی تھی کہ انہیں یہ بھی محسوس نہیں ہورہا تھا کہ وہ کیا کرنے جا رہی ہوں، تاہم جب انہوں نے رنبیر کپور کو تھپڑ مارا اس کے بعد وہ بے حد روئیں ۔
View this post on Instagram




















