Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ثنا جاوید سابق کپتان کی تعریف کرنے سے خود کو نہ روک سکیں

اداکارہ ثنا جاوید اپنے شوہر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی تعریف کرنے سے خود کو نہ روک سکیں۔

اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ دوسری شادی کرنے والے کرکٹر شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

 شعیب ملک نے گزشتہ روز اس حوالے سے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’الحمدللہ ٹی ٹوئنٹی میں 13 ہزار رنز مکمل کر لیے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)

 اس موقع پر ثنا جاوید نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شعیب ملک کی پوسٹ کو انسٹا اسٹوری میں شیئر کیا اور لکھا ’ماشا اللہ مجھے آپ پر فخر ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

واضح رہےکہ شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کر کے دنیا کے دوسرے اور پہلے ایشین کھلاڑی ہونے کا سہرا اپنے سر سجا لیا ہے۔

حال ہی میں شعیب ملک نے شوبز انڈسٹری کی نامور خوبرو اداکارہ ثناء جاوید سے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا، جس کے بعد وہ اور ثانیہ مرزا اب تک سوشل میڈیا پر ناصرف ٹرینڈ کررہے ہیں بلکہ ہر پلیٹ فارم پر زیر بحث ہیں۔

انعم مرزا نے شعیب ملک کے ساتھ اپنی بڑی بہن اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی طلاق کے حوالے سے کھل کر بات کرتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔

ثانیہ مرزا کی بہن، انعم نے اپنے انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں لکھا کہ ان کی بہن ( ثانیہ مرزا)  نے ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا سے دور رکھا ہے،انہوں نے چند ماہ قبل ہی شعیب ملک سے علیحدگی اختیار کی۔

انہوں نے بتایاکہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کیلئے زندگی کے اس سفر پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انعم  مرزا نے مزید کہا کہ یہ ان کی زندگی کا ایک حساس دور ہے اور وہ مداحوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ان کی ذاتی زندگی اور رازداری کا خیال رکھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

 سابق بھارتی ٹینس اسٹار  ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں باقاعدہ طلاق ہو چُکی ہے اور قانونی حیثیت سے شعیب ملک بیٹے کو دبئی میں ملتے رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا نے خود شعیب ملک سے خلع لی جبکہ سابق کپتان کے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ معاملات ایک عرصے سے چل رہے تھے۔

شادی کی تصاویر دیکھیں:

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)