Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالیہ بھٹ کے نام ایک اور اعزاز

بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ جوائے ایوارڈز 2024 میں ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی بھارتی خاتون بن گئیں ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ، بالی ووڈ کی ایک مقبول و معروف اداکارہ، پروڈیوسر اور کاروباری شخصیت ہیں۔

انہیں 20 جنوری کو سعودی عرب میں جوائے ایوارڈز 2024 میں سینما کے شعبے میں ان کی غیر معمولی خدمات پر اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

12 سال پر محیط کیریئر میں، اداکارہ نے اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو ثابت کیا اور سب سے پسند کئے جانے والے سپر اسٹارز میں سے ایک کے طور پر اپنا مقام مضبوط کیا۔

خیال رہے کہ عالیہ بھٹ تفریحی صنعت کی سب سے نمایاں اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کئی کامیاب فلموں میں یکے بعد دیگرے تنقیدی طور پر سراہی جانے والی اداکاری کی۔

انہیں 2023 میں گنگوبائی کاٹھیاواڑی میں ان کی شاندار اداکاری کے لیے نیشنل فلم ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔