پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کا شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق بیان سامنے آگیا ہے۔
سوشل میڈیا پر پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں شعیب ملک کے ساتھ کیے گئے فوٹو شوٹ سے متعلق بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ میری تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں تو لوگ مجھ سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلانا شروع کردیتے ہیں، لوگوں نے تو شعیب ملک کے ساتھ میری شادی بھی کروادی تھی۔
پاکستانی اداکارہ کا کہنا ہے کہ میرے خاندان والے اور دور کے رشتہ دار آج بھی یہی سمجھتے ہیں کہ میں نے شعیب ملک سے شادی کرلی ہے اور میں اُن کی بیوی ہوں۔
واضح رہے کہ 2021 میں شعیب ملک اور عائشہ عمر کا رومانوی فوٹوشوٹ وائرل ہوا تھا جس کے بعد اداکارہ کو اس وضاحت کی ضرورت پیش آئی تھی۔




















