پاکستان کے سابق آل راونڈر شعیب ملک کی سابقہ بیوی ثانیہ مرزا نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا ہے۔
حال ہی میں ثانیہ مرزا کی سابق شوہر شعیب ملک کے ساتھ ماضی میں ٹی وی پروگرام کے دوران مزاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں وہ وہاب ریاض کا انٹرویو کر رہی ہیں۔
ویڈیو میں پروگرام کے دوران وہاب ریاض کہتے ہیں کہ ’ بیچاری لڑکیاں ہی معصوم ہو تی ہیں، ہم تو بیچارے برے لوگ ہیں، ہمارے میں کوئی اچھی عادات نہیں‘۔
وہاب ریاض کے بعد شعیب ملک کہتے ہیں کہ ’ ہمارا یہ ہے کہ ہم پیدا ہوتے ہیں، ہمیں پیار ملتا ہے، پھر ڈانٹ سے کام شروع ہوتا ہے، پہلے والدین سے اور پھر بیویوں سے، پھر وہ چلتا ہی رہتا ہے‘۔
اس موقع پر ثانیہ مرزا کہتی ہیں کہ ’میں آپ کو اس شو میں یہ بتانا چاہتی ہوں اور زینب بھی میرے ساتھ اتفاق کریں گی کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا سب سے پسندیدہ موضوع بیویوں کا مذاق اڑانا ہے‘۔




















