قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کی دوسری اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید کے عروسی لباس کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
20 جنوری 2024 کو قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ شادی کی تصاویر شئیر کرکے دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے کی تصدیق کی تھی۔
شعیب ملک کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں شعیب ملک کو آف وائٹ شیروانی میں میچنگ شال جب کہ اداکارہ ثنا جاوید کو ivory رنگ کا لباس زیب تن کیے دیکھا گیا۔
اداکارنے شادی کی اس یادگار تقریب میں معروف پاکستانی ڈیزائنر حسین ریہار کے جوڑے کا انتخاب کیا جس کی قیمت ڈیزائنر کی ویب سائٹ پر 3 لاکھ 79 ہزار 500 روپے درج ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹر شعیب ملک میں باقاعدہ طلاق ہو گئی ہے دونوں قانونی حیثیت سے بیٹے اذہان کو دبئی میں ملتے رہیں گے۔




















