Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شعیب نے ثانیہ سے شادی کی کیا وجہ شاہ رخ خان کو بتائی تھی؟

حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے شوبز انڈسٹری کی نامور خوبرو اداکارہ ثناء جاوید سے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا، جس کے بعد وہ اور ثانیہ مرزا سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان کی ایک پرانی ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک تقریب میں شعیب ملک  اور ثانیہ مرزا سے گفتگو کر رہے ہیں۔

شاہ رخ خان ثانیہ مرزا سے پوچھتے ہیں کہ ’آپ کو شعیب ملک میں ایسا کیا دکھا جو شادی کا فیصلہ کر لیا ؟‘

جس پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار جواب دیتی ہیں کہ ’ مجھے تو بہت کچھ دکھا، تھوڑے شرمیلے بھی ہیں یہ، آپ ان کو سکھا دیجیے گا‘۔

بعدازاں بالی وڈ سپر اسٹار یہی سوال شعیب ملک سے  کرتے ہیں تو انہوں نے کہاکہ ’ یہ سوچنے کا وقت ہی نہیں ملا اس سے پہلے ہماری شادی ہوگئی‘۔

اس وائرل ویڈیو پر پاکستان اور بھارت کے صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں اور ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=f5XCwstx2wA

گزشتہ روز انعم مرزا نے شعیب ملک کے ساتھ اپنی بڑی بہن اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی طلاق کے حوالے سے کھل کر بات کرتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔

ثانیہ مرزا کی بہن، انعم نے اپنے انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں لکھا کہ ان کی بہن ( ثانیہ مرزا)  نے ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا سے دور رکھا ہے،انہوں نے چند ماہ قبل ہی شعیب ملک سے علیحدگی اختیار کی۔

انہوں نے بتایاکہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کیلئے زندگی کے اس سفر پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انعم  مرزا نے مزید کہا کہ یہ ان کی زندگی کا ایک حساس دور ہے اور وہ مداحوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ان کی ذاتی زندگی اور رازداری کا خیال رکھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

واضح رہےکہ سابق بھارتی ٹینس اسٹار  ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں باقاعدہ طلاق ہو چُکی ہے اور قانونی حیثیت سے شعیب ملک بیٹے کو دبئی میں ملتے رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا نے خود شعیب ملک سے خلع لی جبکہ سابق کپتان کے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ معاملات ایک عرصے سے چل رہے تھے۔