پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ زارا نور عباس کو نامناسب لباس میں تصاویر شیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ زارا نور عباس نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کی جس کو دیکھ کر مداح برہم ہوگئے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کے بے بی بمپ کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے جس کی وجہ سے صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے عمل کو “بے حیائی” قرار دیدیا۔
یاد رہے کہ زارا نور عباس نے دسمبر 2023 میں اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مبہم انداز میں بتایا تھا کہ وہ امید سے ہیں اور اب انہوں نے بے بی بمپ کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔
View this post on Instagram
زارا نور عباس نے دسمبر 2017 میں اداکار اسد صدیقی سے دوسری شادی کی تھی، اداکارہ نے پہلی شادی 2014 میں کم عمری میں کی تھی لیکن پہلی شادی طلاق پر ختم ہونے کے بعد انہوں نے اداکار سے دوسری شادی کی۔
اسد صدیقی نے جنوری 2022 میں انکشاف کیا تھا کہ طبی پیچیدگیوں کے باعث ان کی اہلیہ کا ایک حمل ضائع ہوا تھا۔
View this post on Instagram




















