پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ حرا سومرو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید کی شادی پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں۔
حال ہی میں حرا سومرو نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کی دوسری شادی کے موقع پر سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں لکھا کہ “پاکستان یوں تو اسلامی ملک ہے لیکن یہاں ہر نکاح کرنے والے مرد کو بیغیرت کہا جاتا ہے”۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ “ملک میں گرل فرینڈ رکھنے والا مرد سر اٹھاکر گھومتا ہے”۔
اگرچہ حرا سومرو نے واضح طور پر شعیب ملک اور ثنا جاوید کی حمایت نہیں کی لیکن انہوں ان کی شادی کے موقع پر ہی مذکورہ اسٹوری شیئر کی، جسے متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔
اس سے قبل سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری بھی اس نئے جوڑے کی حمایت میں سامنے آچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی؛ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری بھی خاموش نہ رہ سکیں
یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید نے 20 جنوری کو انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق کی تھی۔
View this post on Instagram
دونوں کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک کی پہلی شادی 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ ہوئی تھی، جن سے انہیں 2018 میں بیٹا بھی ہوا اور ان کی درمیان 2023 میں طلاق ہوئی۔
اسی طرح ثنا جاوید کی پہلی شادی گلوکار و اداکار عمیر جسوال سے 2020 میں ہوئی اور ان کی بھی طلاق 2023 میں ہوئی۔





















