سال 2024 کی بالی ووڈ کی انتہائی متوقع فلم ’فائٹر‘ جس میں ہریتک روشن، دیپیکا پڈوکون اور انیل کپور لیڈ میں ہیں ، 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے۔
اس فلم کی ہدایتکاری سدھارتھ آنند نے کی ہے ، جنہوں نے گزشتہ سال بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم پٹھان کی ہدایتکاری کی تھی ۔
اس فلم کے حوالے سے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں سدھارتھ آنند نے فائٹر کے ٹریلر پر شاہ رخ خان کے ردعمل کے متعلق اہم نکشاف کیا ہے۔
انٹرویو کے دوران ہدایت کار نے شیئر کیا کہ ٹریلر ریلیز کے دن ان کی ملاقات ہوئی تھی، جس دوران شاہ رخ نے فلم میں اسٹنٹ کی تعریف کی۔
سدھارتھ نے فائٹر اور پٹھان کے درمیان موازنہ پر بھی بات کی اور دونوں فلموں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کا اشتراک کیا۔
اسی انٹرویو کے دوران، سدھارتھ آنند نے اپنی پچھلی فلم، پٹھان کے متعلق اعتراف کیا کہ انہوں نے کبھی اپنے خوابوں میں بھی اس فلم کی بڑی کامیابی کی توقع نہیں کی تھی۔
ہریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون اس فلم میں پہلی بار اسکرین پر ساتھ نظر آئیں گے ، جہاں وہ بھارتی فضائیہ کے افسروں کے کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایکشن سے بھرپور یہ فلم ڈرامہ، جذبات، حب الوطنی اور تفریح کے امتزاج کا وعدہ کرتی ہے۔ کاسٹ میں انیل کپور، کرن سنگھ گروور، اکشے اوبرائے اور سنجیدہ شیخ بھی شامل ہیں۔




















