Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ثانیہ مرزا کے پاس کتنی دولت ہے؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے پاس کتنی دولت اور جائیداد ہے یہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

معروف بھارتی فیشن و سلیبرٹی میگزین جی کیو نے ثانیہ مرزا کی دولت، اثاثوں اور سالانہ کمائی سے متعلق رپورٹ شائع کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا کے پاس تقریبا ساڑھے 7 ارب روپے کی دولت ہے۔

ثانیہ مرزا کے پاس بھارتی شہر حیدرآباد اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں پرتعیش گھر ہیں، جن کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ثانیہ مرزا کے بھارتی شہر حیدرآباد میں موجود گھر بھارتی 14 کروڑ روپے مالیت کا ہے اور ان کے پاس متعدد مہنگی اور پرتعیش کاریں ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ثانیہ مرزا نے سال 2022 میں مختلف پروجیکٹس سے ایک سال میں 25 کروڑ بھارتی روپے کمائے اور ان کے پاس اس وقت بھی 2 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 7 ارب روپے سے زائد کے اثاثے موجود ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)