بالی وڈ اداکار سیف علی خان کندھے کی سرجری کے بعد اسپتال سے گھر واپس آگئے ہیں۔
سیف علی خان کو ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ان کے گھر کے باہر میڈیا نے خوش آمدید کہا ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے۔
سیف علی خان کے ہمراہ ان کی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور خان بھی ہیں ، جنہوں نے گاڑی سے باہر آتے ہی مسکرا کر سب کا شکریہ اداکیا۔
View this post on Instagram
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان کے کندھے میں فریکچر ہوا ہے جس کی سرجری کیلئے انہیں ممبئی کے کوکیلابین ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے ابھی تک اداکار کے خاندانی ذرائع کی جانب سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔




















