Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کی میگا ایکشن فلم کا پوسٹر جاری

بالی وڈ کے دو خطروں کے کھلاڑیوں اکشے کمار اور ٹائیگر شروف نے اپنی نئی ایکشن فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں’ کا پوسٹر جاری کرکے مداحوں کی بے تابی میں اضافہ کر دیا ہے۔

اکشے کمار نے انسٹاگرام پر اس میگا فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے ناصرف بڑی اسکرین پر ایکشن کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا بلکہ ساتھ ہی اس کے ٹریلر کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا۔

فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں’ کا ٹریلر رواں ماہ 24 جنوری کو ریلیز ہوگا جبکہ فلم عید الفظر پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس میگا ایکشن فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ میں اکشے کمار اور ٹائیگر شراف کے علاوہ اداکارہ سوناکشی سنہا اور پر تھوی راج سوکمارن بھی مرکزی کردار میں نظرآئیں گے۔