Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف فلم ڈائریکٹر چل بسے

ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف ڈائریکٹر نارمن جیوشن 97 برس کی عمر میں چل بسے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا میں پیدا ہونے والے نارمن جیوسن جن کی ہالی ووڈ فلمیں ڈورس ڈے کامیڈیز اور “مونسٹرک” سے لے کر آسکر ایوارڈ یافتہ “ان دی ہیٹ آف دی نائٹ” جیسے سماجی فلموں تک تھیں۔

لیجنڈری کینیڈین ڈائریکٹر نارمن جیوشن 97 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

جیوسن تین بار آسکر کے نامزد امیدوار ٹھرے، انہوں نے 1999 میں لائف ٹائم اچیومنٹ اکیڈمی ایوارڈ حاصل کیا۔

جیوسن نے 6 سال کی عمر میں اداکاری شروع کی تھی، وکٹوریہ کالج سے گریجویشن کرنے کے بعد وہ لندن میں بی بی سی کے لیے کام کرنے گئے۔

پھر کینیڈا واپس آئے اور سی بی سی کے لیے پروگراموں کی ہدایتکاری شروع کی۔

جیوسن اور ان کی اہلیہ مارگریٹ این ڈکسن کے تین بچے ہیں، بیٹے کیون اور مائیکل اور بیٹی جینیفر این، جو ایک اداکارہ بنیں اور یہودیوں کی فلموں “ایگنیس آف گاڈ” اور “بیسٹ فرینڈز” میں نظر آئیں۔