Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سکویڈ گیم کے شائقین کے لئے بڑی خبر

سکویڈ گیم نیٹ فلکس کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز ہے جو کہ سال 2021 میں ماہ ستمبر میں ریلیز ہوئی تھی۔

اس ڈرامہ سیریز کی مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا گیا تھا جو کہ رواں سال او ٹی ٹی پلیٹ فام پر ریلیز کردیا جائے گا۔

اسٹریمنگ سروس نے منگل کو اپنے شیئر ہولڈرز کو ایک خط میں شو کے اگلے سیزن کے متعلق آگاہ کیا ہے۔

“سکویڈ گیم” ستمبر 2021 میں ریلیز ہوئی تھی اور جلد ہی دنیا بھر میں مقبول بھی ہوگئی تھی اور بعد میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی نیٹ فلکس سیریز بن گئی۔

Hwang Dong-hyuk کی طرف سے ہدایت کردہ، یہ ڈرامہ سیریز سیکڑوں مقابلہ کرنے والوں کے گرد گھومتا ہے جو 38.3 ملین امریکی ڈالر کے پرکشش انعام کے لیے کھیلوں میں حصہ لینے کی دعوت قبول کرتے ہیں، لیکن داؤ جان لیوا ہے۔

اس کے علاوہ 2024 میں، نیٹ فلکس نے “دی ڈپلومیٹ” اور جرمن شو “ایمپریس” کے دوسرے سیزن کے ساتھ ساتھ “برجرٹن” کا تیسرا باب بھی ریلیز کیا ہے۔