Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رنبیر کپور کی فلم ’انیمل‘ نیٹ فلکس پر کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آ گئی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار رنبیر کپور کی میگا تھرلر ایکشن فلم ’انیمل‘ نیٹ فلکس پر جلد ریلیز کردی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم 26 جنوری کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیلئے پیش کردی جائے گی اور پوری دنیا کے شائقین اسے دیکھ سکیں گے جبکہ نیٹ فلکس پر فلم کا تھیریٹیکل ورژن پیش کیا جائے گا۔

یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’انیمل‘ نے 1 ہزار کروڑ تک کا تاریخی بزنس کیا۔

سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کے ساتھ انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا اور دیگر اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bobby Deol (@iambobbydeol)

انیمل میں رنبیر کپور کے مقابلے میں بوبی دیول نے ولن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ رشمیکا مندانا نے فلم میں خاتون اداکارہ کا مرکزی کردار نبھایا ہے۔

انیل کپور ’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے والد کے کردار میں نظر آئے، فلم کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیا گیا تھا۔