سنجے لیلا بھنسالی نے رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور وکی کوشل کے ساتھ اپنی اگلی فلم ’لو اینڈ وار‘ کی شاندار کاسٹ کا اعلان کیا ہے جو کہ سال 2025 میں کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوگی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معرووف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی جنہوں نے انڈسٹری کو بہترین اور بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں، نے اپنی اگلی فلم کا اعلان کردیا ہے۔
اس اعلان کے ساتھ ہی ہدایت کار کی جانب سے فلم کی کاسٹنگ کے متعلق بھی اعلان کردیا گیا ہے جس میں بالی ووڈ سپر اسٹار رنبیر کپور، اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار وکی کوشل شامل ہیں، جو کہ پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے۔
View this post on Instagram
اس حوالے سے تینوں اداکاروں نے اپنے سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ شیئر کی ہے جس پر ان کے مداحوں نے انہیں خوب سراہا ہے اور نئے پراجیکٹ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
یہ رنبیر اور عالیہ کی ہدایت کار کے ساتھ بالترتیب ‘ساوریہ’ اور ‘گنگوبائی کاٹھیاواڑی’ کے بعد دوسری اور وکی کے ساتھ پہلی فلم ہوگی۔
خیال رہے کہ 2007 میں ریلیز ہونے والی ساوریا نے رنبیر کپور کو بالی ووڈ میں متعارف کرایا، اور اب تقریباً 17 سال بعد دوبارہ ایک ساتھ کام کرتےہوتے نظر آئیں گے۔
یہ فلم 2025 کے کرسمس پر سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔




















