Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نامور امریکی آرٹسٹ اور فیشن ڈیزائنر نے اسلام قبول کرلیا

نامور امریکی کامک آرٹسٹ اور فیشن ڈیزائنر ‘نیفرتاری مون’ نے غزہ میں فلسطینیوں کے صبر و شکر سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرلیا ہے۔

 سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ نیفرتاری مون نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ  فلسطینی عوام کی ہمت اور ایمان نے انہیں اسلام کی طرف مائل کیا، اس کے علاوہ وہ اپنے شوہر کے مسلم پس منظر ، مذہب اور مقدس کتاب قرآن کے لیے اس کے احترام سے بھی متاثر تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Verified Pakistan (@theverified.pk)

نیفرتاری مون نے فلسطینیوں کی ہمت اور حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو اس پر غور کرنا ہوگا اور دیکھنا ہوگا کہ کس طرح لوگ آخری سانس تک اپنے ایمان کو قائم رکھنے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔