پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فینز کو اپنی محنت اور جم ڈریس سے متاثر کردیا۔
یمنیٰ زیدی کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی با صلاحیت اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، جو اب کسی تعریف کی محتاج نہیں۔
ان کے حالیہ ڈرامے ’تیرے بن‘ میں ان کی عمدہ پرفارمنس نے ان کی پاکستان کے ساتھ ساتھ پڑوسی ملک بھارت میں بھی مقبولیت میں اضافہ کیا۔
ان کے مشہور ڈراموں میں ڈرامہ سیریل تھکن، خوشی ایک روگ، میری دُلاری، دل محلے کی حویلی، رشتے کچھ ادھورے سے، موسم، گُزارش، ذرا یاد کر، عشقِ نصیب، دل نہ امید تو نہیں، پیار کے صدقے، راز الفت اور پری زاد شامل ہیں
اداکارہ کی اسپورٹس فلم ’نایاب‘ 26 جنوری کو پاکستان بھر میں ریلیز کی جائے گی ، جس میں انہوں نے ایک باہمت خاتون کرکٹر کا کردار نبھایا ہے۔
اسی حوالے سے یمنی زیدی نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی اور کیپشن میں لکھا کہ ”کھیل کا نام، مستقل مزاجی“۔
View this post on Instagram
ان کی اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں صارفین کی اکثریت ان کی محنت اور جم میں پہنے گئے شائستہ لباس دونوں کی تعریف کر رہے ہیں۔
ایک خاتون صارف نے لکھا کہ یہ ہمیں یمنیٰ زیدی نے بتایا ہے کہ اپنا جسم دکھائے بغیر ورزش کیسے کی جا سکتی ہے۔“
ایک خاتون صارف نے لکھا کہ ”میں نے یمنیٰ زیدی سے زیادہ محنتی لڑکی آج تک نہیں دیکھی۔“
ایک اور مداح نے لکھا کہ ”مجھے یمنیٰ زیدی کا جم میں پہنا گیا لباس بہت پسند آیا۔ اس کا لباس کا سلیقہ بہت عمدہ اور شائستہ ہے۔
صارفین کا ردعمل:

فلم ’نایاب‘ کا ٹریلر:
View this post on Instagram




















