Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنت مرزا شادی کرنے والی ہیں؟

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ جلد شادی کرنے والی ہیں۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی مختلف تقریبات کی فہرست شیئر کی ہے۔

 شیئر کی گئی فہرست میں سب سے پہلے ڈھولکی کا مختصر فنکشن رکھا گیا ہے اور اس کے بعد گرینڈ ڈھولکی فنکشن کو جگہ دی گئی ہے۔

 

کیا جنت مرزا شادی کرنے والی ہیں؟

 

فہرست میں شادی سے قبل میلاد کرانے کا بھی کہا گیا ہے، میلاد کے کچھ روز بعد قوالی نائٹ ہوگی اور پھر بالی ووڈ نائٹ منعقد ہو گی، پھر باری آتی ہے مایوں اور رسم حنا کی اور آخر میں بارات ہو گی۔

شیئر کی گئی شادی کی مختلف تقریبات کی فہرست کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔