بھارت کی نامور ٹی وی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئینسر جنت زبیر نے اپنا دوسرا عمرہ ادا کرلیا۔
چھوٹے پردے کی مشہور اداکارہ اور مقبول ترین ٹک ٹاکر جنت زبیر کسی تعریف کی محتاج نہیں، سوشل میڈیا پر بھی وہ کافی سرگرم رہتی ہیں۔
عمرے پر جنت زبیر کے ہمراہ ان کے والدین اور چھوٹے بھائی ایان زبیر بھی تھے، انہوں نے فیملی کے ساتھ بیت اللّٰہ شریف سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
View this post on Instagram
جنت زبیر نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اسلام وعلیکم ، مدینہ چلیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے مسجد نبویﷺ سے بھی اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں ، اس سے قبل سال 2022 میں انہوں نے اپنا پہلا عمرہ اداکیا تھا۔




















