پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے طلاق کے بعد سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی پہلی پوسٹ سامنے آگئی۔
ثانیہ مرزا نے اپنے سابق شوہر شعیب ملک کی پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کے چند روز بعد ہی اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
ثانیہ مرزا نے جو اپنی تصویر پوسٹ کی ہے، اس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ آئینے کے سامنے کھڑی اپنے عکس کو غور سے دیکھ رہی ہیں جبکہ کیپشن میں انہوں نے صرف ایک لفظ کا استعمال کیا اور لکھا ’ ری فلکٹ‘، جس کے معنی ’عکاسی‘ کرنے کے ہیں۔
View this post on Instagram
سابق بھارتی ٹینس اسٹار کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں اور ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
صارفین نے انہیں ” ذہانت کے ساتھ خوبصورتی ، دلکش کھلاڑی،” “شیرنی،” اور “وقار والی خاتون” قرار دیا۔
View this post on Instagram
واضح رہےکہ سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں باقاعدہ طلاق ہو چُکی ہے اور قانونی حیثیت سے شعیب ملک بیٹے کو دبئی میں ملتے رہیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا نے خود شعیب ملک سے خلع لی جبکہ سابق کپتان کے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ معاملات ایک عرصے سے چل رہے تھے۔
View this post on Instagram




















