Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

علی ظفر ’بیٹ مین‘ بن کر عوام کیلئے کیا کرنا چاہتے ہیں؟

پاکستان شوبزانڈسٹری کے نامور گلوکار علی ظفر سوشل میڈیا پر پاکستان کے موجودہ حالات کے حوالے سے اکثر پوسٹس کرتے رہتے ہیں۔

علی ظفر اپنی گلوکاری، آرٹ ورک، اداکاری، سونگ رائیٹنگ اور با شعور سوشل میڈیا پوسٹس سے مداحوں کو خوش کرنے کا فن بھی جانتے ہیں۔

گزشتہ روز علی ظفر نے سوشل میڈیا کی سائٹ ایکس پر ایک پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے اپنی ایک ہالی وڈ کے فلمی کردار ’بیٹ مین‘ سے متاثر ہوکر تیارکردہ تصویر شئیر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ’میں بیٹ مین ہوں ! اگر آپ مجھ سے اپنے شہر یا ملک کے لیے ایک کام کرنے کو کہیں، تو وہ کیا ہوگا؟۔

گلوکار کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں اور ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مداحوں نے علی ظفر کے بطور ’بیٹ مین‘ روپ کو نا صرف قبول کیا بلکہ انہیں اپنی درخواستیں، خواہشیں اور خوابوں کی تکمیل کےلئے کمنٹ سیکشن میں تفصیلات بھی بتادیں ہیں ، جن کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

اس سے قبل علی ظفر نے سوشل میڈیا کی سائٹ ایکس پر ایک پیغام جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے اہم ایشو پر توجہ دلاتے ہوئے لکھا کہ ’گرمی میں بجلی نہیں۔ سردی میں گیس نہیں۔ اور پانی ؟۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)