Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بگ باس 17 کے فائنل کی انعامی رقم جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!!!

مقبول ترین بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 17 کے فائنل کی انعامی رقم جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس 17 کا فائنل 28 جنوری کو ہوگا جبکہ سیزن کا اختتام فاتح کے اعلان کے ساتھ ہوگا۔

ویسے تو بظاہر بگ باس سیزن کے فاتح کنٹیسٹنٹ کو 50 لاکھ بھارتی روپے کی انعامی رقم دی جاتی ہے لیکن ٹاسک کے مطابق اور کٹوتی ہونے کے بعد پچھلے سیزن کے چیمپئن ایم سی اسٹین کو 31.8 لاکھ بھارتی روپے دیے گئے۔

اگرچہ ابھی بگ باس فاتح کی نقد انعام کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا  لیکن کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بگ باس 17 کے چیمپئن کو 30-40 لاکھ بھارتی روپے مل سکتے ہیں۔

 یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے بگ باس 17  کے سیزن میں 17 کنٹیسٹنٹ  تھے اور پچھلے ہفتے صرف 6 کنٹیسٹینٹ فائنل میں پہنچے، وکی جین کے بعد اب صرف 5 کنٹیسٹینٹ انکیتا لوکھنڈے، منور فاروقی، منارا چوپڑا، ابھیشیک کمار اور ارون مشیٹ باقی رہ گئے ہیں جن میں انکیتا لوکھنڈے یا منور فاروقی کو فائنل کیلئے مضبوط کنٹیسٹنٹ کے طور پر تصور کیا جارہا ہے۔