بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکاروں کے متعلق جاننے کی خواہش ہر ایک مداح کو ہوتی ہے پھر چاہے وہ ان کی ابتدائی زندگی ہو یا ان کی بچپن کی یادگار یادیں۔
اکثر اداکار اپنی بچپن کی تصاویر اپنے سوشل اکاؤنٹس پر شیئر کرتے رہتے ہیں جو ان کے مداحوں کو کشمش میں ڈال دیتی ہیں اور ان کی پہچان کرنا تھوڑا مشکل ہوجاتا ہے۔
حال ہی میں انڈسٹری کے ایک معروف اداکار کے بچپن کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی نظر آئی ہے جس میں انہیں پہچاننا خاصہ مشکل ہے۔
View this post on Instagram
اس تصویر کے پوسٹ کئے جانے کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین اپنے اپنے اندازے کے مطابق اداکار کا نام تجویز کر رہے ہیں جبکہ اس پوسٹ میں اداکار کے متعلق اہم اشارہ بھی دیا گیا ہے۔
پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ وہ معروف اداکار ہیں جو جلد ہی اسکرین پر ڈان کے روپ میں نظر آئیں گے۔
اس اشارے کے بعد اگر آپ کا جواب ’رنویر سنگھ ‘ ہے تو جواب بلکل ٹھیک ہے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال فرحان اختر کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا رنویر سنگھ ‘ڈان 3’ میں شاہ رخ خان کی جگہ نظر آئیں گے جس کا پہلا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا۔




















