بالی ووڈ انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی عالی بھٹ اور ربیر کپور کی ایک ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2024 کے فلم فیئر ایوارڈز 28 جنوری کو گجرات میں ہوئے جس میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، کرینہ کپور، کارتک آریان، ترپتی ڈمری، کرن جوہر، اور مختلف دیگر مشہور شخصیات جیسی بی ٹاؤن کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
اس عظیم الشان تقریب کی توجہ بالی ووڈ کے دو معروف اداکار رنبیر اور عالیہ پر تھی، جنہوں نے نہ صرف ایوارڈ حاصل کیے بلکہ انہوں نے ‘اینیمل کے آئیکونک ٹریک’ پر رقص کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے سر پر دو گلاس رکھے ہوئے گانے میں بوبی دیول کے گانے ’جمال کودو‘ پر لارڈ بوبی دیول کے انداز میں ڈانس کررہے ہیں۔
بعدازاں اسٹیج پر واپس جاتے ہوئے ربیر کپور اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کو محبت بھرے انداز میں بوسہ بھی دیتے ہوئے نظر آئے جسے صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ اداکار رنبیر کپور کو ان کی فلم اینیمل میں ان کی جارحانہ پرفارمنس پر بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا ہے جبکہ عالیہ بھٹ کو سال 2023 کی بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔
اس کے علاوہ وکرانت میسی کی فلم 12th Fail’ کو سال 2023 کی بہترین فلم قرار دیا گیا ہے۔




















