پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار اسامہ خان نے ساتھی ٹی وی کی اداکارہ زینب شبیر کے ساتھ اپنے تعلقات کی تردید کرتے ہوئے اپنے نئے پیار کا نام لے لیا ہے۔
پاکستانی فلم ’نایاب‘ سے بڑی اسکرین پر ڈیبیو کرنے والے اُسامہ خان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار ہیں، انہوں نے ’سانوری‘ ڈرامے سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا اور اب اپنی الگ پہچان بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
گزشتہ ہفتے اُسامہ خان کی اسپورٹس فلم ’نایاب‘ سینما گھروں میں ریلیز کی گئی ، جس میں انہوں نے صف اول کی اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دِکھائے ہیں۔
حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اسامہ خان سے ان کی پسندیدگی کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے اس حوالے سے کھل کر اظہار کیا۔
اُسامہ خان نے کہا کہ پاکستانی سیلیبریٹیز میں مجھے ماہرہ خان اور مایا علی بہت پسند ہیں۔ مایا علی کو تو اب معلوم ہی ہوچکا ہے کیونکہ میں اتنی دفعہ کہہ بھی چکا ہوں شوز میں لیکن مجھے دونوں اداکارائیں ہی پسند ہیں۔
View this post on Instagram
شو کے میزبان نے جب اُسامہ خان سے اداکارہ سے پسندیدگی کے اظہار سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ اگر اظہار کرنے کی بات ہے تو میں مایا علی کا انتخاب کروں گا کیونکہ وہ ابھی بھی سنگل ہیں، مایا کی شادی نہیں ہوئی۔
ایک سوال کے جواب میں اسامہ خان نے کہاکہ میں کہہ دوں گا کہ شو پر زبردستی کروایا گیا، وہ سیریس نہیں ہوں گی، بات اگرنکلی تو پھر دور تلک جاسکتی ہے۔
View this post on Instagram




















