درفشاں سلیم کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی با صلاحیت اور خوبرو اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔
معروف اداکارہ درفشاں سلیم ڈرامہ سیریلز بھڑاس، پردیس اور کیسی تیری خود غرضی میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ایک ڈانس ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کسی شادی کی تقریب میں بھارتی گانے ’آجا نچ لے‘ پر اپنی رقص کی مہارت کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی اس وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں اور ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
View this post on Instagram
آج کل درفشاں سلیم کے دو ڈرامے’عشق مرشد‘ اور ’خئی‘ ناظرین کو بے حد پسند آرہے ہیں۔
View this post on Instagram




















