Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف پاکستانی فنکار کینسر کے باعث انتقال کر گئے

پاکستان کے مشہور و معروف گٹارسٹ عدنان آفاق کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عدنان آفاق کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔

جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ تجربہ کار گٹارسٹ اور اے سی پی میوزک اکیڈمی کے سربراہ آفاق عدنان اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، اللہ انہیں غریق رحمت کرے، ہماری دعائیں اور تعزیت ان کے خاندان کے ساتھ ہے۔

خیال رہے کہ عدنان آفاق پیٹ کے کینسر میں مبتلا تھے اور کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

عدنان آفاق نے کئی دہائیوں تک پاکستان میوزک انڈسٹری کے لئے اپنی خدمات سرانجام دیں اور انہوں نے نوجوان فنکاروں کو موسیقی سیکھانے کے ساتھ ساتھ انڈسٹری میں متعارف بھی کرایا۔