پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ماورہ حسین کی مایوں کی تصاویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ ماورہ حسین نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے پیلے رنگ کا خوبصورت لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔
تصاویر میں اداکارہ کو مایوں کی دلہن بنے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ یہ تصاویر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں تھیں کہ ماورہ حسین جلد شادی کرنے والی ہیں۔
اداکارہ نے اِن تصاویر کے کیپشن میں ان تمام افواہوں کی خود تردید کردی۔

انہوں نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ “یہ جفا کی شوٹ کی تصاویر ہیں براہ مہربانی گمراہ نہ ہوں”۔
یاد رہے کہ پاکستان کی مشہور اداکارہ ماورہ حسین سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔
معروف اداکارہ متعدد ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دِکھا چُکی ہیں۔
View this post on Instagram




















