Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کنسرٹ کے دوران مائیک پھینکنے کا واقعہ؛ گلوکار بلال سعید نے وضاحت دیدی

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار بلال سعید نے کنسرٹ کے دوران مداحوں پر مائیک پھینکنے کے واقعے پر وضاحت دے دی ہے۔

حال ہی میں گلوکار بلال سعید نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک بیان جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ وہ کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر کھڑے ہو کر پرفارم کرتے ہوئے وہ ہمیشہ اپنے آپ کو مکمل اور زندہ محسوس کرتے ہیں اور یہی ان کی پوری دنیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرفارم کرتے ہوئے وہ اپنی پریشانیاں اور بیماری سب بھول جاتے ہیں اور مداحوں کے لیے پرفارم کرتے ہوئے سب کچھ پیچھے چھوڑ دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مداحوں سے پیار کرتے ہیں، یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اتنے زیادہ لوگوں میں کسی نے اُن کیساتھ بدتمیزی کی ہو لیکن یقینی طور پر ان کا کسی بدتمیزی پر غلط ردعمل پہلی بار ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bilal Saeed (@bilalsaeed_music)

گلوکار بلال سعید نے کہا کہ انہیں اسٹیج نہیں چھوڑنا چاہیے تھا جبکہ انہوں نے اپنے رویے پر کسی قسم کی کوئی معذرت نہیں کی۔

واضح رہے کہ 24 جنوری کو بلال سعید کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی جہاں وہ میوزک کنسرٹ کے دوران گانا گنگناتے ہوئے اچانک غصے میں آکر مائیک کو مداحوں کی جانب پھینک دیا تھا جس کے بعد وہ اسٹیج چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by IMAGES (@dawn_images)