Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یمنیٰ زیدی کس معروف فلم اسٹار کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بتادیا کہ وہ کس معروف فلم اسٹار کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا تھا کہ فلم اسٹار شان شاہد کو دیکھتے ہی ایسا لگتا ہے کہ وہ صرف فلموں کے لیے بنے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستانی فلم انڈسٹری میں اداکار شان شاہد بہت پسند ہیں، انہوں نے ان کی متعدد فلمیں دیکھ رکھی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شان شاہد کی فلمیں سینما میں بھی دیکھی ہیں، وہ انہیں بہت پسند ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ فلموں میں ان کے ساتھ کام کریں۔

—فوٹو: انسٹاگرام

یمنیٰ زیدی کی جانب سے تعریفیں کیے جانے اور ایک ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرنے پر شان شاہد نے بھی اداکارہ کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں اچھی اداکارہ قرار دیا۔

شان شاہد نے اشارہ دیا کہ ممکنہ طور پر وہ جلد ہی ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔

یمنیٰ زیدی کی جانب سے شان شاہد کی تعریفیں کیے جانے اور اداکار کی جانب سے بھی ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیے جانے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر دونوں کچھ عرصے بعد کسی فلم میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)