Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اے آر رحمان نے مصنوعی ذہانت سے پرانے گلوکاروں کی آوازیں زندہ کردیں

آسکر ایوارڈ یافتہ بالی وڈ کے عالمی شہرت کے حامل گلوکار اورمیوزک کمپوزر اے آر رحمان نے جدید ترین ٹیکنالوجی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( اے آئی) کے ساتھ نیا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

نامور بھارتی سپر اسٹاررجنی کانت کی آنے والی نئی فلم  ’لال سلام‘ میں ’تھیمری یزودا‘ نامی گانے کے لیے گلوکار اے آر رحمان نے ‘بامبا باکیا’ اور ’شاہ الحمید’ کی آوازوں کو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ذریعے دوبارہ تخلیق کیا ہے۔

سوشل میڈیا کی سائٹ ایکس پر اپنے اس نئے کارنامے کو شیئر کرتے ہوئے اے آر رحمان نے لکھا کہ ہم نے آنجہانی گلوکاروں بامبا باکیا اور شاہ الحمید کے گھر والوں سے اجازت لی اور ان کے صوتی الگورتھم کو استعمال کرنے کے لیے مناسب معاوضہ بھی بھیجا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اگر ٹیکنالوجی کا درست طریقے سے استعمال کیا جائے تو یہ کوئی خطرہ یا پریشانی نہیں ہے۔