بالی ووڈ کی معروف جوڑی ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی مبینہ علیحدگی کے بارے میں گردش کرنے والی قیاس آرائیوں کے دوران سلمان خان کا پرانہ انٹرویو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔
سال 2010 کے وائرل ہونے والے انٹرویو میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو ایشوریا اور ابھیشیک کے رشتے کے متعلق بات کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
سلمان خان نے انٹرویو میں ایشوریا کی شادی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں خوش ہوں کہ ان کی شادی ابھیشیک سے ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں ابھیشیک ایک عظیم آدمی ہے اور ایشوریا نے ایک بڑے خاندان میں شادی کی ہے اور وہ ایک ساتھ بہت خوش ہیں، یہ سب سے اچھی چیز ہے جو کوئی بھی سابق بوائے فرینڈ چاہے گا۔
خیال رہے کہ ایشوریا اور ابھیشیک کی شادی کو تقریباً 17 سال گزر چکے ہیں اور گزشتہ کئی عرصے سے ان کی علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں جس کے متعلق سوشل میڈیا صارفین کافی دلچسپی کا اطہار کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔




















