Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خواتین خوبصورت عورتوں یا لڑکیوں کی کم تعریفیں کرتی ہیں، اداکارہ طوبیٰ انور

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ طوبیٰ انور نے کہا ہے کہ خواتین خوبصورت عورتوں یا لڑکیوں کی کم تعریفیں کرتی ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ جب وہ گھر سے ماسک یا نقاب پہن کر نکلتی ہیں تو لوگ انہیں ان کی آنکھوں اور آواز سے بھی پہچان لیتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syeda Tuba Anwar (@syedatuba)

انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے انہیں کہا کہ وہ کوئی بھی شخص اداکارہ کی آنکھوں میں آنکھیں ملا کر ان سے جھوٹ نہیں بول سکتا، کیوں کہ ان کی آنکھیں بہت گہری ہیں، ایسا لگتا ہے کہ وہ ان کے اندر کی باتیں بھی جان لیں گی اور وہ روح میں اتر جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ خواتین کی جانب سے اپنی تعریف کی باتیں یاد نہیں رکھتیں اور خواتین کی تعریفوں کی باتیں یاد بھی نہیں رکھنی چاہئیے۔

طوبیٰ انور کے مطابق عام طور پر خواتین خوبصورت لڑکیوں یا عورتوں کی تعریفیں نہیں کرتیں اور اگر کرتی بھی ہیں تو بہت کم کرتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syeda Tuba Anwar (@syedatuba)

خواتین کی جانب سے عورتوں کی تعریف نہ کیے جانے کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ انہیں نہیں معلوم کہ ایسا کیوں ہے لیکن بہت کم خواتین دوسری عورتوں کی تعریفیں کرتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ لیکن جب کوئی خاتون کسی عورت کی خوبصورتی کی تعریف کرتی ہے تو وہ تعریف کسی اور طرح کی ہوتی ہے جب کہ مرد کی تعریف کی تشریح اور انداز مختلف ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان خواتین میں سے نہیں ہیں جو خوبصورت عورتوں کی تعریفیں کرنے سے گریز کرتی ہیں بلکہ وہ کھل کر خوبصورتی کی تعریف کرتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syeda Tuba Anwar (@syedatuba)