Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 9 کا ترانہ: علی ظفر اور آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے

پی ایس ایل 9 کے ترانے کے حوالے سے نامور گلوکار علی ظفراور آئمہ بیگ کے نام سامنے آگئے ہیں۔

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن  کا آغاز 17 فروری سے ہوگا۔

گلوکارعلی ظفراس سے قبل 2015،2016,2017,2018 اور 2020 میں پی ایس ایل کےلئے ترانے گا چکے ہیں، جنہیں  شائقین کرکٹ نے بےحد پسند کیا تھا۔

آئمہ بیگ نے انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ پی ایس ایل کے سیزن 9 کا ترانہ علی ظفر اور آئمہ بیگ گائیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

دوسری جانب ابھی تک علی ظفر نے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ ایکس پر علی ظفر نے ایک تفصیلی پوسٹ شئیر کی، جس میں انہوں نے دو آپشن کےساتھ ووٹنگ کے ذریعے اپنے مداحوں کی پی ایس ایل کے ترانے سے متعلق رائے طلب کی۔

اس پوسٹ میں علی ظفر نے پاکستان سپرلیگ 9 کے ترانے کے حوالے سے سوال کیا کہ’کیا آپ کو لگتا ہے کہ اگر میں نے اس سال پی ایس ایل کا ترانہ گایا تو اس سے پاکستان سپر لیگ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے برانڈ کا امیج بڑھے گا؟ لوگوں سے تعلق گہرا ہوگا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو زیادہ مالی فائدہ پہنچے گا؟’

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

علی ظفر نے اپنے سوال پر سوشل میڈیا صارفین کی رائے طلب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اپنے ووٹ کے ساتھ ایماندار بنیں، مجھے کوئی انا نہیں ہے اور مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ میں صرف یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کے لوگ کیا سوچتے ہیں اور ان کی خواہشات کیا ہیں بمقابلہ اثر و رسوخ یا طاقت کے عہدوں پر فائز چند افراد’۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

اسی کے ساتھ گلوکار نے ووٹنگ کیلئے دو آپشن رکھے اور مزید لکھا کہ’یہ ٹوئٹ پوسٹ کرنے کی وضاحت میں بعد میں دونگا ابھی صرف آپ کی رائے درکار ہے۔