Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سنجے لیلا بھنسالی کی ’ہیرا منڈی ‘کے ٹیزر نے دھوم مچادی

بالی وڈ کے نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی نیٹ فلکس فلم ’ہیرا منڈی ‘کے ٹیزر نے دھوم مچادی ہے۔

نیٹ فلکس کی جانب سے جاری کئے گئے ٹیزر میں اداکارہ سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، منیشا کوئرالا، شرمین سہگل، سنجیدہ شیخ اور ریچا چڈھا کو دیکھا جا سکتا ہے جوکہ اس سیریز میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

 اس ٹیزرمیں ہیرا منڈی کی تمام طوائفیں ملکہ کے روپ میں نظر آ رہی ہیں اور سب نے قیمتی مشرقی انداز کے لباس و زیورات پہنے ہوئے ہیں۔

سنجے لیلا بھنسالی کا اپنے اس پروجیکٹ کے حوالے سے کہنا ہےکہ بطور فلمساز ہیرامنڈی میرے سفر کا ایک اہم سنگ میل ہے، یہ لاہور کی طوائفوں پر بننے والی اپنی نوعیت کی ایک منفرد فلم ہوگی، ہیرامنڈی جسے لاہور کا بازار حسن کہا جاتا ہے، 40 کی دہائی کی منظر کشی کرتی اس ویب سیریز کی کہانی بھی اسی بازار حسن سے منسلک خواتین کی زندگی پر مبنی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix US (@netflix)

ویب سیریز ’ ہیرامنڈی‘ محبت، طاقت، انتقام اور آزادی کی ایک منفرد کہانی ہے، جسے فلمساز نےمشکل ترین منصوبہ بھی قرار دیا تاہم ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ وہ اسے توقعات کے مطابق پورا کریں گے۔

واضح رہےکہ سنجے لیلا بھنسالی بالی ووڈ کو دیوداس ، باجی راؤ مستانی، گنگو بائی، رام لیلا اور ہم دل دے چکے صنم جیسی سہر ہٹ فلمیں دے چکے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)