Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

8 فروری کو خواتین اپنے پسندیدہ لیڈر کو ووٹ دیکر اپنے حق کا استعمال کریں، اداکارہ میرا

فلم اسٹار میرا نے کہا ہے کہ 8 فروری کو خواتین اپنے پسندیدہ لیڈر کو ووٹ دیکر اپنے حق کا استعمال کریں۔

حال ہی میں اداکارہ میرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے جاری کردہ ایک ویڈیو میں کہا کہ میں اپنی فیملی کے ہمراہ نیویارک میں موجود ہوں اور یہاں بھی الیکشن کا سماں ہے، میری فیملی میں بھی سب 8 فروری کو پاکستان میں ہونے الیکشن کے حوالے سے گفتگو کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے والد صاحب کے ساتھ یہی گفتگو کررہی تھی کہ پاکستانی خواتین کو لازمی ووٹ ڈالنا چاہیے کیونکہ معاشرے کی تبدیلی میں خواتین کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین آپ اپنی فیملیز کے ہمراہ 8 فروری کو لازمی ووٹ ڈالیں، اپنے پسندیدہ لیڈر کو ووٹ دیں اور اپنے حق کا استعمال کریں۔

اداکارہ میرا نے کہا کہ ووٹ ڈالنا آپ کا حق ہے، آپ ہی اپنے ووٹ کے ذریعے پاکستان اور اپنا مستقبل تبدیل کرسکتی ہیں لہٰذا میری اپیل ہے کہ آپ لازمی ووٹ ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں موسم بہت زبردست ہے، میرے گھر میں خواتین کھانا پکا رہی ہیں جبکہ میرے والد صاحب جامن کھا رہے ہیں کیونکہ وہ شوگر کے مریض ہیں۔

فلم اسٹار نے پاکستان کی خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ آپ بھی اپنی صحت کا خیال رکھیں، اپنے مستقبل اور پاکستان کا بھی خیال رکھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Meera (@meerajeeofficial)