Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تصویر میں موجود بالی ووڈ کے معروف اداکاروں کو پہچان سکتے ہیں؟

سوشل میڈیا پر اکثر معروف شخصیات کی بچپن کی تصاویر وائرل ہوتی نظر آتی ہیں جس میں ان کی پہچان کرنا تھوڑا مشکل ہوجاتا ہے۔

اسی طرح سے معروف شخصیات سمیت معروف اداکاروں کی لک کی کچھ تصاویر بھی ایسی ہوتی ہیں جس میں انہیں پہچانا پانا مشکل ہوجاتا ہےاور حال ہی میں ایسی ایک تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوتی نظر آرہی ہے۔

اس تصویر میں بالی ووڈ کی معروف شخصیات موجود ہیں جن کی پہچان کرنا سوشل میڈیا صارفین کے لئے خاصہ مشکل ہے لیکن تھوڑا غور کرنے پر ان کی شناخت کی جاسکتی ہے۔

دراصل یہ تصویر بالی ووڈ کے معروف اداکار ٹائیگر شروف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جو کہ ان کی آنے والی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی شوٹنگ کے اختتام کے موقع پر لی گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tiger Shroff (@tigerjackieshroff)

اس تصویر میں اکشے کمار کے ساتھ اداکار ٹائیگر شروف بھی موجود ہیں جس میں دونوں اپنی ٹیم کے ساتھ بحیرہ مردار کی مٹی سے خود کو  ڈھکا  ہوا ہے

اس کے علاوہ اکشے کمار نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی ٹیم کے ساتھ نظر آئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

اکشے کمار ایک سال میں متعدد فلمیں کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں لیکن فی الحال وہ ٹائیگر شروف کے ساتھ اپنی آنے والی ایکشن فلم بڑے میاں چھوٹے میاں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔