بھارت کی معروف اداکارہ پونم پانڈے کینسر کے باعث انتقال کرگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف ماڈل و اداکارہ پونم پانڈے کے منیجر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے پونم پانڈے کے انتقال کی اطلاع دی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ آپ کو یہ بتاتے ہوئے بہت دکھ ہو رہا ہے کہ ہم نے اپنی پیاری پونم کو سروائیکل کینسر کی وجہ سے کھو دیا ہے، اداکارہ کی آخری رسومات اتر پردیش میں ان کے آبائی شہر میں ادا کی جائیں گی۔
View this post on Instagram
بھارت کی معروف اداکارہ پونم پانڈے کے انتقال پر شوبز شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہےکہ پونم پانڈے نے 2013 کی فلم ‘نشا’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ تاہم اداکارہ نے ریئلٹی شو ‘لاک اپ’ میں شرکت کے بعد بڑی مقبولیت حاصل کی۔




















