ہانیہ عامر کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم ’جانان‘ سے کیا اور پھر چھا گئیں۔
انسٹاگرام پر ایک فیشن میگزین نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ہانیہ عامر کو اپنے میک آرٹسٹ بابر ظہیر سے اپنا ہیئر اسٹائل بنواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر اداکارہ سے کہتے ہیں کہ اگلے ماہ ہانیہ عامر کی شادی ہورہی ہے، یہ سُن کر اداکارہ خود حیران رہ جاتی ہیں۔
ہانیہ عامر کی حیرانگی دیکھ کر میک اپ آرٹسٹ ان سے پوچھتے ہیں کہ کیا یہ مضحکہ خیز ہے؟
اس پر ہانیہ کہتی ہیں یہ مضحکہ خیز نہیں ہے، تاہم انہوں نے اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں کہا ہے۔
View this post on Instagram
حال ہی میں ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر اور ایک مختصر کلپ پوسٹ کیا ، جس میں انہیں کسی پراسرار شخص کے ساتھ بے تکلفی کے انداز میں دیکھا جا سکتاہے لیکن اس کا چہرہ واضح نہیں۔
اس پوسٹ کے وائرل ہوتے ہیں صارفین نے مختلف قیاس آرائیاں شروع کردی کہ ہانیہ عامر اس ’ مسٹری بوائے ‘ کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔
اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے اداکارہ نے خود ہی انسٹاگرام پر ا س ’مسٹری بوائے‘ کا چہرہ سب کو دکھا کر حقیقت بتادی۔
View this post on Instagram
ہانیہ عامر کے ساتھ بے تکلف یہ پر اسرار شکص کوئی اور نہیں بلکہ گلوکار حیدر مستحسن ہیں اور یہ دونوں مری میں اپنے نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
View this post on Instagram
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گلوکارحیدر مستحسن معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کے بھائی ہیں۔
View this post on Instagram




















