پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ عریشہ رضی کی شوہر کے ہمراہ دلکش ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ عریشہ رضی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُن کو اپنے شوہر کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی ویڈیو عریشہ رضی کی مایوں کی ہے جس میں اُن کو خوبصورت عروسی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اداکارہ انتہائی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔
مایوں کی تقریب میں اداکارہ کو اپنے شوہر کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ عریشہ رضی نے سال 2022 میں خاموشی سے نکاح کیا تھا لیکن اُن کے نکاح کی تقریب کے فوٹوگرافر نے اُن کی اجازت کے بغیر تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھیں جس کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔
View this post on Instagram




















