عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار و اداکار اذان سمیع خان نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں میوزک کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
حال ہی میں گلوکار و اداکار اذان سمیع خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں ہر طرح کی میوزک سامنے آرہا ہے اور سب کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ ہمارے میوزک کو بین الاقوامی سطح پر پزیرائی مل رہی ہے، لوگ سن رہے ہیں، مختلف میوزک آئے گا لوگ سنیں گے تو انڈسٹری ترقی کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سال کے آغاز سے اچھی فلمی سامنے آرہی ہیں یہ میوزک کیلئے ایک اچھا ٹائم ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ معروف گلوکار اذان سمیع خان کا نیا گانا ’ہمدم‘ ریلیز کیا گیا تھا اس گانے میں پاکستانی سینما کے کلاسک دور یعنی 1970 کا زمانہ دکھایا گیا ہے۔
گانے میں صنم سعید کو 1970 کے زمانے کی سُپر اسٹار اداکارہ کے طور پر دکھایا گیا ہے جبکہ اذان سمیع کو ان کی محبت میں مبتلا دکھایا گیا ہے۔
گانے کی جاری کی گئی ویڈیو میں صنم سعید کی فلم ’ہمدم‘ کے پریمیئر کو دکھایا گیا ہے جبکہ گانے میں بارش کا موسم دکھا کر اسے رومانوی بنایا گیا ہے۔
اذان سمیع خان کے ویڈیو البم کے ماضی میں ریلیز کیے گئے گانوں میں ایک گانے میں سجل علی جبکہ دوسرے مایا علی کو بھی دکھایا جا چکا ہے۔
View this post on Instagram
ان کے زیادہ تر گانے رومانوی ہیں اور ان میں کئی دہائیاں پہلے کا زمانہ دکھایا گیا ہے، تاہم بعض گانے جدید دور کے مطابق بھی ریلیز کیے گئے ہیں۔
گلوکار اذان سمیع خان معروف گلوکار عدنان سمیع خان کے بڑے بیٹے ہیں، عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار نے 1993 میں شادی کی تھی، بعد ازاں ان دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔
View this post on Instagram




















