Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 9 کے ترانے کا کیا نام ہے؟ علی ظفر نے بتادیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے ترانے کے حوالے سے نامور گلوکار علی ظفراور آئمہ بیگ کے نام سامنے آگئے ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے  پی ایس ایل 9  کے ترانے کا نام بتاکر مداحوں کی بےتابی اور جوش میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

علی ظفر نے پاکستان سُپر لیگ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کی پوسٹ ری ٹوئٹ کی اور لکھاکہ  اس بار پی ایس ایل کا ترانہ کھیلنے اور بے خوف ہو کر جینے کے بارے میں ہے تو اسی لیے میں نے”کُھل کے کھیل“ کے عنوان سے ترانہ لکھا ہے۔

اُنہوں نے  مزید کہا کہ “ڈانس کے لیے اپنے جوتے تیار کرلیں کیونکہ ترانہ بہت جلد آنے والا ہے۔

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن  کا آغاز 17 فروری سے ہوگا۔

گلوکارعلی ظفراس سے قبل 2015،2016,2017,2018 اور 2020 میں پی ایس ایل کےلئے ترانے گا چکے ہیں، جنہیں  شائقین کرکٹ نے بےحد پسند کیا تھا۔

آئمہ بیگ نے انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ پی ایس ایل کے سیزن 9 کا ترانہ علی ظفر اور آئمہ بیگ گائیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)