Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موجودہ دور میں والدین ہی اپنے بچوں کو طلاق کا مشورہ دیتے ہیں، جگن کاظم

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں والدین ہی اپنے بچوں کو طلاق کا مشورہ دیتے ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں جگن کاظم نے کہا کہ طلاق ایک ناپسندیدہ فیصلہ ہے، یہ جائز ہے لیکن اچھی چیز نہیں ہے، یہ فیصلہ پورے خاندان کو تکلیف دیتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Juggun Kazim (@juggunkazim)

انہوں نے کہا کہ پرانے وقتوں میں شادی برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جاتی تھی، اُس وقت تو عورت سے یہ بھی کہا جاتا تھا کہ تمہارا جنازہ ہی اُس گھر سے اٹھے گا لیکن آج والدین اپنے بچوں کو طلاق کا مشورہ دیتے ہیں اور یہ اچھا فیصلہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرانے وقتوں میں طلاق کو بہت برا سمجھا جاتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے، آج کل طلاق کو بہت آسان بنا دیا گیا ہے۔

جگن کاظم کے مطابق اگر میاں بیوی کے رشتے میں کچھ اختلافات ہوتے ہیں تو اُن کو ٹھیک کرنے کے بجائے فوراً طلاق لے لی جاتی ہے اور والدین بھی اب اپنی اولاد کو یہی سِکھا رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Juggun Kazim (@juggunkazim)

انہوں نے بتایا کہ وہ خود طلاق سے گزر چُکی ہیں، طلاق کے فیصلے سے انسان اندر سے ٹوٹ جاتا ہے، بات یہ ہے کہ انسان کو شادی برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے، شادی نہ چلے تو کنارہ کشی اختیار کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے لیے دوسری شادی کا فیصلہ مشکل تھا کیونکہ وہ پہلے سے ہی ایک بچے کی ماں تھیں اور وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کے بچے کا مستقبل خراب ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں دوسری شادی کا فیصلہ کرنے میں 6 ماہ لگے، شادی سے قبل انہوں نے اپنے بچے کو فیصل (دوسرے شوہر) سے ملوایا تھا تاکہ بچوں کے درمیان معاملات ٹھیک رہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Juggun Kazim (@juggunkazim)

واضح رہے کہ جگن کاظم کی شادی سال 2013 میں فیصل ایچ نقوی کے ساتھ ہوئی جن سے ان کا ایک بیٹا اور بیٹی ہے جبکہ بڑا بیٹا حمزہ ان کی پہلی شادی سے ہے۔